جمعرات، 5 جنوری، 2023

مشکل وقت

 


🌀 *مشکل وقت* 🌀



 اچھا بُرا وقت سب کی زندگی میں آتا ہے۔۔۔کسی کے مشکل وقت میں ججمینٹل نہ بنیں۔۔کون کس طرح کے حالات سے گزر کر آیا ہے یا گزر رہا ہے آپ کو نہیں پتا۔۔جو کچھ بھی آپ کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے اُس کے پیچھے کیا وجہ تھی یا کیا کہانی تھی وہ آپ کو نہیں پتا_


 اُس ایک لمحہ میں کچھ سُن کر یا دیکھ کر اپنی راۓ یا اپنا حتمی فیصلہ سُنانے سے گریز کریں۔۔میں نے دیکھا ہے لوگوں کو ۔۔۔۔کسی کا کوئی تعلق خراب ہو گیا ہے،گھر کا کوئی مسئلہ ہے،جاب کا مسئلہ ہے،کوئی بیمار ہو گیا ہے،پیسوں کا مسئلہ ہے،کوئی بڑا فیلیر آگیا ہے،نیز کوئی بھی پریشانی یا کسی بھی طرح کا کوئی مسئلہ ہے۔۔۔تو دوسرے لوگ بغیر سوچے سمجھے اپنی ناقص راۓ کی بنا پر اُس انسان کے لیے غلط الفاظ کا نہ صرف چناٶ کرتے ہیں بلکہ اُس غلط بات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے بہترین ذریعہ بھی بنتے ہیں۔۔کسی کا مشکل وقت ،اُس کی آزمائش بھی ہو سکتا ہے۔جو کچھ ان کی زندگی میں چل رہا ہے اس کے بدلے اللہ اُن کو بہت بہترین سے نوازتا ہے۔مشکل وقت کے پیچھے بہت بڑی مصلحت ہوتی ہے جو اُس وقت نہیں بلکہ بعد میں سمجھ آتی ہے کہ وہ وقت کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔آزمائش اُس وقت آپ کی بھی ہو سکتی ہے اللہ تعالی دوسروں کو دِکھانا چاہتا ہے کہ کس بندے میں کتنا ظرف ہے۔


کسی کا گزرا ہوا وقت آپ کا آنے والا وقت بھی ہو سکتا ہے۔۔۔ لہذاججمینٹل نہیں بنا کریں، آپ کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ آزمائش صرف نیک بندوں کے لیے ہوتی ہے ۔رسی دراز ان لوگوں کی ہی ہوتی ہے جن کو وہ ہدایت نہیں دینا چاہتا ، ان کے لیے صرف دنیا ہی کی زندگی ہے ایسے لوگ عارضی دنیا کو داٸمی سمجھ کر دوسروں کی زندگیاں جہنم بنانا اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔


احمد اللہ سعیدی عارفی

فاضل جامعہ عارفیہ

                                                             9935586400

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

-: दज्जाल विरोधी प्रदर्शन की लहर :-

 -: दज्जाल विरोधी प्रदर्शन की लहर :- इज़राइली नौसेना की ओर से ग़ज़ा के लिए रवाना होने वाले "असतूल अल-समूद" को रोकने और उसकी कई नौक...