بدھ، 4 جنوری، 2023

خلیل اللہ کیسے بنا جاۓ؟

 *خلیل اللہ کیسے بنا جائے؟*

آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ خلیل اللہ      (اللہ کا دوست) کیسے بنا جاتا ہے۔ ہم اپنے مقصد پر نظر رکھ کر فضولیات سے بچ کر ہی اللہ کو دوست بنا سکتے ہیں۔


           آپ سب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو تو جانتے ہی ہوں گے۔ اللہ نے ان کو اپنا دوست منتخب کیا۔ قرآن کریم میں ان کیلئے *"حَنِیْفًا"* مطلب *"یکسو"* ہونے کی صفت بیان کی گئی ہے۔

   

   اگر آج ہم بھی اللہ کی طرف جاتے راستے پر یکسو ہوں گے، فضولیات سے بچیں گے تو ہم بھی اللہ کے دوست بن جائیں گے۔ کیونکہ پہلے بھی وہی رب تھا اور آج بھی وہی رب ہے۔

آج بھی ہو جو براہیم سا ایماں پیدا ۔

آگ کر سکتی ہے انداز گلستاں پیدا ۔

مومن تو ویسے بھی اللہ کی محبت میں شدید ہوتے ہیں۔


       *وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا  لِّلّٰہِ ؕ* 

"اور ایمان والے تو اللہ کی ہی محبت میں شدید ہوتے ہیں۔"

      *(سورة البقرة: ١٦٥)*

      تو اپنے آپ کو یکسو کر کے اللہ کی طرف جاتے راستے کو حسین بنائیں۔ دوسروں کی زندگی سے نکل کر اللہ کو اپنی حیات بنائیں۔ دوسروں کے سٹیٹس دیکھنے کے بجائے اللہ کی نظر میں اپنا سٹیٹس دیکھیں۔

  

      *"اَلَّلھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَالُكَ حُبَّكَ"* 

اے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت کا سوال کرتا ہوں۔

     *(جامع الترمذی:3490)*

احمد اللہ سعیدی عارفی-:

9935586400


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

-: दज्जाल विरोधी प्रदर्शन की लहर :-

 -: दज्जाल विरोधी प्रदर्शन की लहर :- इज़राइली नौसेना की ओर से ग़ज़ा के लिए रवाना होने वाले "असतूल अल-समूद" को रोकने और उसकी कई नौक...