اتوار، 1 جنوری، 2023

 🤝 *آپس کے معاملات سدھارنے کے لیے کتنی زبردست ہیں قران حكيم كى یہ نو باتیں ، کاش ہم اسے اپنے عمل میں لائیں.* 

*1 -  فتبينوا :* 


کوئی بھی بات سن کر  پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو. کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کو انجانے میں نقصان پہنچ جائے. 

*2 -  فأصلحوا :* 

دو بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو. تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں. 

*3 - وأقسطوا :* 

ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. الله کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے. 

*4  - لا يسخر :* 

کسی کا مذاق مت اڑاؤ ..  ہو سکتا ہے کہ وہ الله کے نزدیک تم سے بہتر ہو 

*5  - ولا تلمزوا :* 

کسی کو بے عزّت مت کرو 

*6 - ولا تنابزوا :* 

لوگوں کو برے القابات (الٹے ناموں) سے مت پکارو 

*7 -  اجتنبوا كثيرا من الظن :* 

برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرے میں آتے ہیں. 

*8  -  ولا تجسَّسُوا :* 

ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو 

*9 -  ولا يغتب بعضكم بعضا :* 

تُم میں سےکوئی ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے. 

*(سورہ الحجرات)*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل،قیادت کی خاموشی،اور مستقبل کے خدشات

آج ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ جس طرزِ عمل کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، وہ نہایت تشویش ناک اور فکر انگیز ہے۔ متعدد مواقع پر ا...