جمعہ، 4 اگست، 2023

منفی بات جذب نہ کریں

 *منفی بات جذب نہ کریں!*


🚫منفی بات جذب نہیں کرنی۔

یہ اہم اصول بنا لیں اور بچوں کو اس کی مشق بچپن سے ہی کرائیں۔ 

🍀 بچوں کو پابند بنائیں کہ کوئی بھی منفی بات، رویہ یا منظر اپنی ذات میں جذب کرنے سے پہلے آپ (والدین) سے رجوع ضرور کریں۔ 

✅اب آپ کو تیار رہنا ہے کہ منفی بات، رویہ یا منظر جب آپ کو بتایا جائے تو اس کو بچوں کی عمر کے لحاظ سے مثبت بات میں بدل دیں، اس کی نفی کر دیں یا بچوں کا دھیان ہٹا دیں۔   


🍀مثلا” کسی رشتہ دار نے کہا کہ فلاں رشتہ دار اچھا انسان نہیں۔ اوّل تو بچوں کو سکھائیں کہ ایسی کسی گفتگو کا حصہ نہ بنیں، لیکن اگر انھوں نے سن لیا ہے تو بچوں کی عادت بنائیں کہ منفی بات جذب نہ کریں۔ بلکہ آپ کو بتائیں۔ اب آپ کہ سکتے ہیں کہ بتانےوالے کو غلط فہمی ہو گئی ہو گی، یا مذکورہ شخص سے غلطی ہو گئی ہو گی اور کسی کو بھی کسی ایک غلطی کی بنا پہ بُرا انسان نہیں گردانا جا سکتا۔ 

🍀اسی طرح کوئی بچوں کو بتائے کہ فلاں دوست یا شخص آپ کے متعلق نامناسب بات بتا رہا تھا تو بچے کو بتائیں کہ سُنی سنائی بات پر کبھی یقین نہ کریں اور نہ ہی دھیان دیں۔ اگر کسی کو آپ سے مسئلہ ہوگا تو وہ خود آپ سے بات کرے گا نہ کہ کوئی تیسرا آپ کو بتائے گا۔ 

کان بھرنے والوں کی وجہ سے بہت سے افراد آپس میں تنازعات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس چھوٹی سی مشق سے ہم کان بھرنے والوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ اور بچوں کو منفی سوچ اور رویے کو جذب کرنے سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

⛔️بچپن سے ہی والدین یا رشتہ داروں کی منفی باتیں سُن سُن کر بچے بھی منفی سوچنے لگتے ہیں۔ اور یہی منفی سوچ ان کی شخصیت پہ حاوی ہو جاتی ہے۔


✅بچوں کے صاف شفاف، معصوم اور ناپختہ ذہنوں کو منفی رویے/سوچ/منظر کی نفی کرنا سکھائیں۔ صرف مثبت سوچنا اور ہر رویے سے مثبت پہلو کو تلاش کرنا سکھائیں۔ بات تو چھوٹی سی ہے مگر بچوں کی زندگی, سوچ، گفتگو، عمل، آپس کے تعلقات، روزمرہ معاملات، جسمانی و ذہنی صحت، پر اس کا مثبت اثر ہو گا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

-: दज्जाल विरोधी प्रदर्शन की लहर :-

 -: दज्जाल विरोधी प्रदर्शन की लहर :- इज़राइली नौसेना की ओर से ग़ज़ा के लिए रवाना होने वाले "असतूल अल-समूद" को रोकने और उसकी कई नौक...