پیر، 15 مئی، 2023

ادبِ اطفال کا دلچسپ پہلو

 ادبِ اطفال کا دلچسپ پہلو:


بچوں کے لیے لکھی تحریر کو زبردستی سبق آموز بنانے کے بجائے پوری توجہ اس تحریر کو دلکش اور دلچسپ بنانے میں لگانی چاہیے، کیونکہ آپ تحریر میں کوئی ایک بھی سبق پیش نہ کریں بس دلچسپی کو ملحوظ رکھیں تب بھی بچے کو 10 فوائد تو حاصل ہو ہی جائیں گے:

(1) اس کا یہ وقت لغویات میں لگنے سے محفوظ رہے گا۔

(2) اس میں مصنف کی خوبیاں منتقل ہونی شروع ہوجائیں گی کہ صحبتِ صالح ترا صالح کند ، قاری مصنف کی صحبت سے مستفید ہورہا ہوتا ہے۔

(3) اس میں آپ کی تحریر کے ذریعے اردو ادب کا ذوق منتقل ہوگا۔

(4) وہ آپ کی تحریر سے نئے الفاظ و تراکیب سیکھ جائے گا۔

(5) نئی چیزیں سیکھنے سے اس کی ذہنی و شعوری نشو و نما ہوگی۔

(6) تحریر میں جس خاص پہلو کی دلچسپی ہے وہ اسے سیکھنے کو ملے گی۔

(7) اس دلچسپ مطالعے کے نتیجے میں بچے کے اندر آئندہ مزید پڑھنے کا شوق پیدا ہوگا۔

(8) وہ بچہ اپنے دیگر بہن بھائیوں اور دوستوں کو اس تحریر کی طرف راغب کرے گا یوں اس میں داعیانہ اور خیر خواہانہ جذبہ پرورش پائے گا۔

(9) بچہ جس چیز سے متاثر ہوتا ہے اس کی نقل کرتا ہے ، یوں یہ بچہ لکھنے کی طرف مائل ہوجائے گا۔

(10) بچے میں اتنی ساری مثبت تبدیلیوں کے نتیجے میں اسے اپنے والدین ، اساتذہ اور ساتھیوں کی مثبت توجہ مزید حاصل ہوجائے گی۔

واللہ أعلم

از:- احمد اللہ سعیدی عارفی

#احمداللہ_سعیدی_عارفی


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

-: दज्जाल विरोधी प्रदर्शन की लहर :-

 -: दज्जाल विरोधी प्रदर्शन की लहर :- इज़राइली नौसेना की ओर से ग़ज़ा के लिए रवाना होने वाले "असतूल अल-समूद" को रोकने और उसकी कई नौक...