جمعرات، 4 فروری، 2021

#بر_صغیر_میں_قوم_مسلم_کا_سب_سے_بڑا_المیہ

 


✒️لڑکے لڑکیاں دس بارہ سال کی عمر میں بالغ ہورہے ہیں اور نکاح پچیس سے تیس سال کی عمر میں ہورہا ہے۔ 
یہ معاشرے کی تباہی کا ایک ہولناک منظر ہے جس کی کوئی آواز نہیں ہے ۔

✒️والدین اس وجہ سے عاجز ہیں کہ نکاح کرنے کا بندوبست نہیں ہے ،، اور بندو بست ہو بھی کیسے سکتا ہے جبکہ وہ ہی والدین اپنے بیٹے کے لئے جہیز کا انکار نہیں کرتے اور بیٹی کو دیتے وقت ان کو بھی جہیز کی خرابیاں یاد آنے لگتی ہیں ۔

✒️زندگی بھر محنت کرکے پانچ لاکھ کا جہیز دیکر بیٹی کو رخصت کرنے والا باپ ڈر محسوس کررہا ہوتا ہے کہ داماد کے گھر سے کوئی شکایت نہ آجائے ۔ 

✒️نکاح میں عمومی دعوتوں کا چلن کسی تباہی سے کم نہیں ہے ، جو بندہ اپنے گھر میں ایک ہفتے میں ایک دن گوشت کھاتا ہے وہ بارات اور مہمانوں کے لئے گوشت کی کئی ڈشیں تیار کراتا ہے اور کھانا ٹھونس کر جانے والا مہمان کھانے میں ہی کمی نکال رہا ہوتا ہے ۔

✒️زنا کی قیمت 500 روپئے سے زیادہ نہیں اور نکاح کی قیمت پانچ لاکھ سے کم نہیں ۔
پھر کس چیز کی توقع رکھتے ہیں ۔

#احمداللہ_سعیدی_عارفی
موبائل: 9935586400

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

-: दज्जाल विरोधी प्रदर्शन की लहर :-

 -: दज्जाल विरोधी प्रदर्शन की लहर :- इज़राइली नौसेना की ओर से ग़ज़ा के लिए रवाना होने वाले "असतूल अल-समूद" को रोकने और उसकी कई नौक...