جمعرات، 24 اکتوبر، 2024

دنیا میں ر-یپ کرائم کی شرح میں بھیانک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

 


دنیا میں ر-یپ کرائم کی شرح میں بھیانک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

چنانچہ " ٹو دی پوائنٹ " ہمیں خود کو اور اپنی بہنوں، بیٹیوں اور سب خواتین کو کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ناخوشگوار واقعہ سے نبٹنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ 

اس کی کچھ تکنیکیں اور کچھ وسائل آپ کے سامنے پیش خدمت ہیں۔


1- سیلف ڈیفنس تربیت :

آگ لگنے پر کنواں کھودنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ 

چنانچہ لڑکیوں اور خواتین کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کسی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے لے لیے ان کے پاس پراپر تربیت موجود ہو۔ 

ویمن سیلف ڈیفنس کے لیے مختلف ادارے باقاعدہ کلاسز کا انعقاد کرتے ہیں۔ 

اس کی عدم دستیابی کی صورت میں یوٹیوب ٹیوٹوریلز یا پھر سیلف ڈیفنس ویب سائٹس سے مدد لی جا سکتی ہے۔ 

۔۔۔ 

2- ہتھیار :

یاد رہے کہ کسی حملے کی صورت میں 5 لاکھ کا آئی-فون آپ کی کوئی مدد نہ کر پائے گا لیکن 50 ہزار کا پسٹل آپ کو بچا سکتا ہے۔ 

بشرطیکہ آپ کے پاس اسے چلانے کی تربیت، اس کا لائسنس موجود ہو، نشانہ پکا ہو اور آپ تربیت کے زریعے اپنے ریفلکسز کو اتنا شارپ کر لیں کہ کسی ہنگامی صورتحال میں چند سیکنڈ کے اندر اندر پسٹل کو نکال کر ریڈی اور پھر فائر کر سکیں۔ 

ایسی صورت حال میں   جھجھک انسان کی سب سے بڑی دشمن ہے۔۔۔  Shoot to K*ll  کا اصول اپنانا چاہیے۔ 

۔۔۔۔

3- ٹیزر : 

لیکن ہر کوئی شخص نہ تو پسٹل خرید اور رکھ سکتا ہے اور نہ اس کی تربیت لے سکتا ہے۔ چنانچہ دوسرا حل ہے ٹیزر۔ یعنی بجلی کا زوردار جھٹکا مارنے والی ڈیوائس جو کئی سائز اور کئی شکل میں دستیاب ہوتی ہے۔ 

ہمیشہ ہائی وولٹیج کے ٹیزر کا انتخاب کرنا چاہیے۔ لیکن سائز اتنا ہو کہ باآسانی بیگ یا پرس میں سما جائے۔ 

تاہم ٹیزر کے استعمال کی پیشگی ہی پریکٹس کر لینی چاہیے تاکہ ہنگامی حالت میں غلطی سے خود کو ہی نہ شاک لگنے کا باعث بن جائے۔ 

یاد رہے ٹیزر کا جھٹکا مخالف شخص کو کچھ وقت کے لیے بیہوش، مفلوج یا غیر متحرک کر سکتا ہے۔ 

اتنی دیر میں یا تو جان بچا کر بھاگنے کا وقت مل جائے گا ۔ 

جب بھی تنہا ہوں یا ٹیکسی وغیرہ میں اکیلے سفر کررہی ہوں تو ٹیزر ہمہ وقت آپ کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔ 

ایک ہلکی نوعیت کا ٹیزر انگوٹھی کی شکل کا بھی ہوتا ہے جسے انگلی میں پہنا جاسکتا ہے۔ اور مٹھی بند کرنے سے وہ آن ہوجاتا ہے۔ 

۔۔۔۔ 

4- پروجیکٹائل گن: 

ٹیزر کا ایک ایشو یہ ہے کہ اس کا استعمال تبھی ممکن ہے کہ جب مخالف بالکل قریب ہو اور ہم اسے ٹیزر کے ساتھ چھو سکیں۔ 

اس کا حل پروجیکٹائل گن ہے۔ 

یہ گن چند میٹر کے فاصلے پر مخالف پر چارج شدہ پروجیکٹائلز فائر کر سکتی ہے۔ 

جس سے اسے اتنا ہی زور کا جھٹکا لگے گا کہ جتنا ٹیزر سے۔ 

۔۔۔۔ 

5- پرسنل الارم :

یہ ڈیوائس ایک کی-چین کی شکل کی ہے اور اس کا بٹن دبانے پر بہت اونچی آواز میں مسلسل ایک الارم بجنا شروع ہو جاتا ہے۔ 

جس سے آس پاس کے لوگوں کو ہنگامی صورتحال کا سگنل پہنچ سکتا ہے تاکہ وہ مدد کے لیے آ سکیں۔ 

۔۔۔۔

6- بٹان :

یہ ایک چند انچ کی آہنی چھڑی ہے جسے جھٹکا دینے پر یہ کھل کر بڑی ہو جاتی ہے۔ سر پر لگائی گئی اس کی ایک ضرب مخالف کو زخمی یا بیہوش کر سکتی ہے۔ 

یہ باآسانی بیگ یا پرس میں سما جاتی ہے۔ 

بٹان کی ایک دوسری قسم تلوار نما بھی ہوتی ہے جسے بڑا کرنے پر اس کا دوسرا سرا انتہائی تیز دھار ہوتا ہے جسے مخالف کے وجود میں اتار کر اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ 

بٹان کو انسان کے علاوہ کتے یا سانپ کے حملے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

۔۔۔۔۔ 

7- پیپر سپرے : 

یہ ایک کیمیکل سپرے بوتل ہے۔ جسے ہنگامی صورتحال میں مخالف پر سپرے کر کے اس کو شدید جلن اور تکلیف میں مبتلا کیا جاسکتا ہے اور اگر وہ مواد اس کی آنکھوں میں پڑ جائے تو شدید تکلیف کے ساتھ کچھ وقت کے لیے دیکھنے سے قاصر ہو سکتا ہے ۔ 

یہ سپرے انسان کے علاوہ ریچھ اور دیگر کچھ جنگلی جانوروں کے حملے کی صورت میں بھی موثر ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔ 

8- براس نیکل : 

یہ ایک آہنی پنجہ ہے جسے ہاتھ میں پہنا جاسکتا ہے اور اس کے دندانے تیز دھار ہوتے ہیں ۔ اس کی مدد سے ایک نپا تلا وار دشمن کو زخمی کر سکتا ہے تاہم اس کے استعمال کے لیے انسان کی پریکٹس اچھی ہونی چاہیے۔ اور مخالف کو زخمی کرنے کے لیے اچھی خاصی زوردار ضرب کی ضرورت ہوگی۔ 

یہ دندانے دار ہتھیار انگوٹھی کی شکل میں بھی دستیاب ہے۔ 

۔۔۔ 

9- ٹیکٹیکل پین : 

یہ ایک مضبوط آہنی پین ہے۔ جسے عام پین کی طرح لکھائی کی جاسکتی ہے تاہم یہ کافی سخت ہوتا ہے اور اس کے عقبی حصے کو خاص طور ہر ایسا ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ اس کے وار سے مخالف کو شدید زخمی کیا جاسکے۔ اسے کبھی بھی کہیں بھی رکھا اور باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

۔۔۔۔ 

10- چھپے ہوئے چاقو :

مخفی چاقو ان گنت مختلف ڈیزائنز میں دستیاب ہیں۔ شکل میں عام چیزوں کی مانند جیسے پین، لپ اسٹک یا  کنگھی لیکن کھولنے پر ان کے اندر موجود مخفی چاقو نمایاں ہو جاتا ہے جس کی مدد سے مخالف پر وار کر کے اسے زخمی کیا جاسکتا ہے۔ 

۔۔۔۔ 

11- حفاظتی موبائل ایپس :

بہت سی ایسی سیٹفی ایپس موجود ہیں جو خواتین کو بہت سے سیفٹی فیچرز فراہم کرتی ہیں۔ 

مثلاً۔ ہنگامی حالت میں ایک بٹن دبانے پر تمام نزدیکی پولیس اسٹیشنز اور ایمرجنسی سینٹرز کو مدد کی استدعا چلے جانا۔ 

ہمہ وقت فیملی اور دوستوں کو  لوکیشن شیئر ہوتے رہنا۔ 

بیک وقت کئی لوگوں کو ایمرجنسی کے میسجز چلے جانا۔ 

جود بخود ویڈیو ریکارڈنگ اور بہت کچھ۔ 

ان ایپس میں 

1. bSafe (iOS, Android)

2. Life360 (iOS, Android)

3. Revolar (iOS, Android)

4. Watch Over Me (iOS, Android)

5. Guardly (iOS, Android)

6. SHERO (iOS, Android)

7. Women Safety (iOS, Android)

8. Hollaback! (iOS, Android)

9. SafetyPIN (iOS, Android)

10. Noonlight (iOS, Android)

اور دیگر شامل ہیں۔ 


احمد اللہ سعیدی چشتی 

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ یونٹ سملیہ

پیر، 4 دسمبر، 2023

*انسان کو کیسے پتہ چلے کہ اس کا دل بیمار ہے؟*

 *ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﮐﯿﺴﮯ پتا ﭼﻠﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺩﻝ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮨﮯ؟*


ﺍﺱ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ صوفیاۓ کرام ﻧﮯ


ﮐﭽﮫ ﻋﻼﻣﺎﺕ ﺑﯿﺎﻥ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ ﮨﯿﮟ :


*ﭘﮩﻠﯽ ﻋﻼﻣﺖ :*

ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻓﺎﻧﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﻮ ﺑﺎﻗﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﭘﺮ ﺗﺮﺟﯿﺢ ﺩﯾﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮨﮯ، ﻣﺜﻼً ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮔﮭﺮ ﺍﭼﮭﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﺁﺧﺮﺕ ﮐﺎ ﮔﮭﺮ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻓﮑﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻋﺰﺕ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﻣﮕﺮ ﺁﺧﺮﺕ ﮐﯽ ﻋﺰﺕ ﯾﺎ ﺫﻟﺖ ﮐﯽ ﺳﻮﭺ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺁﺳﺎﻧﯿﺎﮞ ﻣﻠﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﺁﺧﺮﺕ ﮐﮯ ﻋﺬﺍﺏ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﮦ ﻧﮩﯿﮟ۔


*ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻋﻼﻣﺖ :*

ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺭﻭﻧﺎ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﮮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺩﻝ ﺳﺨﺖ ﮨﻮﭼﮑﺎ ﮨﮯ۔ ﯾﺎﺩ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺭﻭﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺩﻝ ﺭﻭﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺭﻭﻧﺎ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﭘﺮ ﻓﻀﯿﻠﺖ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﺁﻧﮑﮫ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﻧﮑﻠﻨﺎ ﮨﯽ ﺭﻭﻧﺎ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ، ﺑﻠﮑﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﮐﺌﯽ ﺑﻨﺪﮮ ﺍﯾسے ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻝ ﺭﻭ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﺣﺎﻻﻧﮑﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻧﮑﻠﺘﺎ، ﻣﮕﺮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺩﻝ ﺳﮯ ﺭﻭﻧﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﻣﻘﺒﻮﻝ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻗﺒﻮﻟﯿﺖ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﮭﻞ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺗﻮ ﺩﻝ ﺍﻭﺭ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺿﺮﻭﺭ ﺭﻭﺋﮯ۔ ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺾ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﺭﻭ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺭﻭ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﻝ ﺑﮭﯽ ﺭﻭ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔


*ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻋﻼﻣﺖ :*

ﻣﺨﻠﻮﻕ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺗﻤﻨﺎ ﮨﻮ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺳﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﺎ ﯾﺎﺩ ﮨﯽ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﮐﯽ ﻣﻮﺕ ﮨﮯ ۔ 

ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﺴﮯ ﺗﻌﻠﻘﺎﺕ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﺗﻤﻨﺎ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﺩﺍﺱ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ، ﻣﮕﺮ ﺍﺳﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﮐﯽ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﯾﺎﺩ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ۔


*ﭼﻮﺗﮭﯽ ﻋﻼﻣﺖ :*

ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﻧﻔﺲ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﮐﯽ ﯾﺎﺩ ﺳﮯ ﮔﮭﺒﺮﺍﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﯿﭩﮭﻨﮯ ﺳﮯ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺩﻝ ﮐﯽ ﻣﻮﺕ ﮐﯽ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﮨﮯ۔ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﯾﺎﺩ ﺳﮯ ﮔﮭﺒﺮﺍﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺩﻝ ﺗﺴﺒﯿﺢ ﭘﮍﮬﻨﮯ، ﺫﮐﺮ ﺍﺫﮐﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺍﻗﺒﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﮔﮭﺒﺮﺍﺋﮯ۔ ﺍﺳﮯ ﻣﺼﻠﮯٰ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﻨﺎ ﺑﻮﺟﮫ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﻮ۔


*ﺍﯾﮏ ﻣﻮﭨﺎ ﺳﺎ ﺍﺻﻮﻝ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﻮ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﺎ اللّٰه ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﻌﻠﻖ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺼﻠﮯ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﻨﺎ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﻮ۔*


ﺫﺍﮐﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻣﺼﻠﮯ ﭘﺮ ﺍﺳﯽ ﺳﮑﻮﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﯿﭩﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﺑﭽﮧ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﮔﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺳﮑﻮﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﯿﭩﮭﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﺠﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﺼﻠﮯ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﻨﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﻭﮦ ﺳﻼﻡ ﭘﮭﯿﺮ ﮐﺮ ﻣﺴﺠﺪ ﺳﮯ ﺑﮭﺎﮔﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﮐﺌﯽ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﺪﻧﺼﯿﺐ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺩﻝ ﺁﻣﺎﺩﮦ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ۔

جمعرات، 24 اگست، 2023

چندریان ٣

 دوستوں.......!  بھارت بھی چاند پر پہنچ گیا. چندریان 3 مشن کی کامیابی کے بعد بھارت دنیا بھر میں چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے. اس تاریخی موقع پر پورے ملک میں دیش بھکتی کی تازہ لہر دوڑ گئی ہے. دیر و حرم سے فخر و انبساط اور مبارکباد کی صدائیں گونج رہی ہیں، پنڈت و ملا ،رام رحیم سب مگن ہیں، خوش ہیں، فخر کے جذبات سے لبریز ہیں.... اس خوشی پر کسے اشکال ہو سکتا اور کون ہے جو ان جذبات کو غلط قرار دے سکتا ہے؟ لیکن اس تعلق سے ایک پہلو ایسا ہے جس پر توجہ دلانا ضروری محسوس ہوتا ہے. اگر آپ کو کوئی شخص خوشی میں سڑک پر ناچتا ہوا نظر آئے، آپ اس سے معلوم کریں کہ کیوں ناچ رہے ہو؟ اور وہ جواب میں یہ کہے کہ فلاں شخص ناچ رہا تھا یا سب لوگ ناچ رہے تھے اس لیے میں نے بھی ناچنا شروع کر دیا، تو آپ کا تصور اس شخص کے بارے میں کیا ہوگا؟ یقیناً ایسے شخص کی عقل پر سوالیہ نشان لگ جائے گا. افسوس ہے کہ اکثریت کا یہی حال ہے. پورا ملک خوشی منا رہا ہے تو ہم بھی منائیں گے. سب لوگ تھالی بجا رہے ہیں تو ہم بھی بجائیں گے اور بیگانے کی شادی ہے تو میاں عبد اللہ تو ضرور ناچ دکھائیں گے!


انسان چاند پر پہنچ گیا، اس سے انسانی زندگی کے کون سے مسائل حل ہوئے؟ کیا سہولیات پیدا ہوئیں؟


ہر انسان کی بنیادی ضرورت روٹی، کپڑا اور مکان ہے، اس طرح کے مشن کیا ان بنیادی ضروریات کی تکمیل میں معاون ہیں؟


 ان مشن پر لاکھوں نہیں کروڑوں، اربوں روپے صرف ہوتے ہیں، چندریان 3 مشن میں اندازاً 650 کروڑ روپے صرف ہوئے ہیں، کیا یہ خطیر رقم اس کام میں خرچ کرنا مفید ہے یا اس سے بہتر کسی اور مصرف میں خرچ کی جا سکتی ہے؟


 زمین کی حدود سے نکل کر چاند پر پہنچنے کا یہ محیر العقول کارنامہ کس ٹیکنالوجی سے ممکن ہوا ہے؟ ہمیں اس ٹیکنالوجی کا اجمالی ہی سہی، کتنا علم ہے؟


 اس نادر واقعہ کے وجود پذیر ہونے میں بحیثیت قوم ہمارا کتنا دخل اور کردار ہے؟


.... اس جیسے دسیوں بنیادی سوال ہیں. اگر کسی شخص کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتے ہیں، وہ ان کے جواب جانتا یا جاننے کی کوشش کرتا ہے، خوشی کے اس موقع میں خوشی کی حقیقت اور وجہ دریافت کرنے کی تحقیق و جستجو کرتا ہے تب تو اس کا خوشی منانا، مبارک باد دینا معقول ہے، ورنہ یہ سب شور و شغب، ہڑدنگ و ہڑبونگ سے زیادہ کچھ نہیں.


احمد اللہ سعیدی عارفی 


दरिया ए फुरात

 ये दरिया ए फुरात का मंज़र है बताया जा रहा है ये तीन सालों में 80% सूख चुकी है, इस नदी का पानी जब सूख जाएगा और इसमें से सोना निकलेगा । 

इतना सोना निकलेगा की सोने का पहाड़ बनजाएगा तब क़यामत बहुत नज़दीक होगी ( हदीस)

अब वो दिन दूर नहीं जब ये अपने ख़ज़ाने के पहाड़ ज़ाहिर करेगी

अबु हुरैरा रदी अल्लाहू अन्हु से रिवायत है की रसूल अल्लाह सल्ललाहु अलैहि वस्सलम ने फ़रमाया अनक़रीब दरिया-ए-फुरात से सोने (गोल्ड ) का एक खज़ाना निकलेगा,जो कोई वहां हो वो उसमे से कुछ न ले।

सही बुखारी , जिल्द 8 ,हदीस 7119


अल्लाहु हु अकबर ☝🏻 नमाज़ क़ायम करों कयामत नजदीक है


#islam

#ahmadullahsaeedi

#احمداللہ_سعیدی_عارفی

بدھ، 23 اگست، 2023

ہندوستانی مسلمان ایک بہترین قوم ہے


*ہندوستانی مسلمان ایک بہترین قوم ہے


*


اگست آئے تو سچے ہندوستانی🇮🇳

رمضان آئے تو پکے مسلمان🤲

جنگ لگے تو سب فوجی👷 

کھیل کا میدان لگے تو سب کھلاڑی🏃  

الیکشن ہوں تو سب سیاستدان😎 

احتساب شروع ہو تو سب مُلا و متقی😂

بجٹ آٸے تو سب اکانومسٹ😁

خبر آئے تو سب تجزیہ نگار😆

کسی بیمار کو ملیں تو سب ڈاکٹر🤔

ڈاکٹر کو ملیں تو سب مریض بن جاتے ہیں😂

کوئی شرعی مسئلہ پیش آئے تو سب مفتی🤗 

کوئی متنازعہ مسئلہ پیش آئے تو سب وکیل😅 

شادی اور پروگرام کے موقع پر سب فنکار😁 

فضول رسم و رواج کےموقع پر سب مالدار😉

اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آئے تو سب زکاة کے مستحق بن جاتے ہیں🤣

امام کی تنخواہ بڑھانے کا نمبر آئے تو سب غریب🙉🙉🙉


_الغرض لامحدود تجربات سے لبریز قوم😊❤️_


*اس قوم کی صلاحیت پانی جیسی ہے جس برتن میں ڈالو اسی کی شکل اختیار کر لیتی ہے🤣*

احمد اللہ سعیدی عارفی

#احمداللہ_سعیدی_عارفی

#ahmadullahsaeedi

بدھ، 16 اگست، 2023

الفاظ



"الفاظ"


"الفاظ" کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے۔ ہر "لفظ" اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے، 

کچھ لفظ "حکومت" کرتے ہیں


کچھ "غلامی"


کچھ لفظ "حفاظت" کرتے ہیں


اور کچھ "وار"۔


ہر لفظ کا اپنا ایک مکمّل وجود ہوتا ہے ۔ جب سے میں نے لفظوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنا شروع کیا،


تو سمجھ آیا ۔۔۔۔!!


لفظ صرف معنی نہیں رکھتے،


یہ تو دانت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ جو کاٹ لیتے ہیں


یہ تو ہاتھ رکھتے ہیں، 

جو "گریبان" کو پھاڑ دیتے ہیں


یہ تو پاؤں رکھتے ہیں،

جو"ٹھوکر" لگا دیتے ہیں


اور ان لفظوں کے ہاتھوں میں "لہجے" کا اسلحہ تھما دیا جائے،

تو یہ وجود کو "چھلنی" کرنے پر بھی قدرت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔


اپنے لفظوں کے بارے میں "محتاط" ہو جاؤ، 

انہیں ادا کرنے سے پہلے سوچ لو کہ یہ کسی کے "وجود' کو سمیٹیں گے

یا کرچی کرچی بکھیر دیں گے


کیونکہ


یہ تمہاری "ادائیگی" کے غلام ہیں اور تم ان کے بادشاہ


اور "بادشاہ" اپنی رعایا کا ذمہ دار ہوتا ہے 

اور اپنے سے "بڑے بادشاہ" کو جواب دہ بھی ...


❤️خوش رہیں اور خوشی بانٹتے رہیں ❤️


 

ہفتہ، 5 اگست، 2023

جنگ یمامہ

 #جنگ_یمامہ


مسیلمہ کذاب کے دعویٰ نبوت کے نتیجے میں لڑی گئی جہاں 1200 صحابہ کرامؓ کی شہادت ہوئی

اور اس فتنے کو مکمل مٹا ڈالا۔

خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ خطبہ دے رہے تھے: لوگو! مدینہ میں کوئی مرد نہ رہے،اہل بدر ہوں

یا اہل احد سب یمامہ کا رخ کرو"

بھیگتی آنکھوں سے وہ دوبارہ بولے:

مدینہ میں کوئی نہ رہے حتٰی کہ جنگل کے

درندے آئیں اور ابوبکرؓ کو گھسیٹ کر لے جائیں"

صحابہ کرامؓ کہتے ہیں کہ اگر علی المرتضیؓ

سیدنا صدیق اکبرؓ کو نہ روکتے تو وہ

خود تلوار اٹھا کر یمامہ کا رخ کرتے۔


13 ہزار کے مقابل بنوحنفیہ کے 70000 جنگجو

اسلحہ سے لیس کھڑے تھے۔

یہ وہی جنگ تھی جس کے متعلق اہل مدینہ کہتے تھے: "بخدا ہم نے ایسی جنگ نہ کبھی پہلے لڑی

نہ کبھی بعد میں لڑی"

اس سے پہلے جتنی جنگیں ہوئیں بدر احد

خندق خیبر موتہ وغیرہ صرف 259 

صحابہ کرام شہید ھویے تھے۔ ختم نبوت ﷺ کے دفاع میں 1200صحابہؓ کٹے جسموں کے

ساتھ مقتل میں پڑے تھے۔


اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم_نبوتﷺ کی

اہمیت معلوم نہ ہوئی۔

انصار کا وہ سردار ثابت بن قیس ہاں وہی

جس کی بہادری کے قصے عرب و عجم 

میں مشہور تھے

اس کی زبان سے جملہ ادا ہوا:

اےالله ! جس کی یہ عبادت کرتے ہیں میں

اس سے برأت کا اظہار کرتا ہوں"


چشم فلک نے وہ منظر بھی دیکھا جب

وہ اکیلا ہزاروں کے لشکر میں گھس گیا اور اس وقت تک لڑتا رہا جب تک اس کے جسم

پر کوئی ایسی جگہ نہ بچی جہاں شمشیر

و سناں کا زخم نہ لگا ہو۔

عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کا لاڈلا بھائی۔۔۔۔ ہاں وہی زید بن خطابؓ جو اسلام لانے میں صف اول میں شامل تھے انہوں نے مسلمانوںبمیں آخری خطبہ دیا:


والله ! میں آج کے دن اس وقت تک کسی سے

بات نہ کرونگا جب تک کہ انہیں شکست

نہ دے دوں یا شہید نہ کر دیا جاؤں"

اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم نبوتﷺ کی

اہمیت معلوم نہ ہوئی۔


وہ بنو حنفیہ کا باغ "حدیقۃ الرحمان" تھا جس میں اتنا خون بہا کہ اسے "حدیقۃ الموت" کہا جانے لگا۔ وہ ایسا باغ تھا جس کی

دیواریں مثل قلعہ کے تھیں

کیا عقل یہ سوچ سکتی ہے کہ ہزاروں کا

لشکر ہو اور براء بن مالکؓ کہے:

*"لوگو! اب ایک ہی راستہ ہے تم مجھے

اٹھا کر اس قلعے میں پھینک دو میں

تمہارے لئے دروازہ کھولونگا"


اس نے قلعہ کی دیوار پر کھڑے ہو کر

منکرین ختم نبوت کے اس لشکر جرار

کو دیکھا اور پھر تن تنہا اس قلعے میں

چھلانگ لگا دی

قیامت تک جو بھی بہادری کا دعوی کرے گا

یہاں وہ بھی سر پکڑ لے گا!!!


ایک اکیلا شخص ہزاروں سے لڑ رہا تھا 

ہاں اس نے دروازہ بھی کھول دیا اور

پھر مسلمانوں نے منکرین ختم نبوتؐ 

کو کاٹ کر رکھ دیا

*اے قوم! کاش کہ تم جان لیتے کہ 

تمہارے اسلاف نے اپنی جانیں دے کر

رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی

ختم نبوت کا دفاع کیا ہے۔۔۔۔

کاش تمہیں یا رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم

کہتے ان صحابہؓ کے جذبوں کا علم ہوتا جو ایک

مٹھی بھر جماعت کے ساتھ حد نگاہ تک

پھیلے لشکر سے ٹکرا گئے۔۔۔۔


قادیانیت ایک بہت بڑے فتنے کی صورت میں نمودار ہے

پس ہر صاحب ایمان کے ذمے ہے کہ وہ

اس کے سدباب کی کوششوں میں شریک ہو. 


اے مسلمانوں، تحفظ ختم نبوتؓ کے جہاد میں اپنا اپنا کردار ادا کرو تا کہ قیامت کے دن خاتم النبیین صلى الله عليه وسلم کی شفاعت نصیب ہو

🤲 آخر میں میری آپ تمام دوستوں سے التماس ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی اس داستان عشق وقربانی کو تمام مسلمانوں کے سامنے رکھنے کی غرض سے اس


تحریر کو

آگے منتقل کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کیجئے۔


#جنگ_یمامہ #ختم_نبوت

#احمد_اللہ_سعیدی_عارفی

ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل،قیادت کی خاموشی،اور مستقبل کے خدشات

آج ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ جس طرزِ عمل کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، وہ نہایت تشویش ناک اور فکر انگیز ہے۔ متعدد مواقع پر ا...